حریم شاہ اور شیخ رشید کی دوستی کی کس طرح ہوئی؟

متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے ساتھ اپنی دوستی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی ہی ملاقات میں مجھے اپنا نمبر دیتے ہوئے اس پر مسڈ کال مارنے کا کہا اور پھر بولے کہ نمبر سیو کر لو۔ حریم نے بتایا کہ یہ سات سال پہلے کا واقعہ ہے اور اس کے بعد سے وہ شیخ رشید کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

حریم شاہ اپنی متنازعہ ویڈیوز اور وزرا کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ تاہم لوگوں کو ہمیشہ یہ جاننے کا تجسس رہتا ہے کہ آخر حریم شاہ کی پہنچ وزرا اور بااثر افراد تک کیسے ہے۔ کچھ عرصہ قبل حریم نے ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار سے ایک ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کا احوال بتایا تھا اور اب انہوں نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی دوستی کی پوری کہانی بتا دی ہے۔

حریم نے یہ کہانی اپنے دورہ لندن کے دوران ایک محفل میں بیان کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ شرکا کے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔ حریم شاہ بتاتی نظر آتی ہیں کہ ان کی شیخ رشید کے ساتھ پہلی ملاقات سات سال قبل ہوئی تھی جب کسی نے ان کا تعارف شیخ صاحب سے کروایا تھا۔

حریم شاہ نے کہا مجھےتب اتنا ہی معلوم تھا کہ یہ کوئی سیاستدان ہیں اسلیے میں نے ان سے کہا کہ شیخ صاحب میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔ اس پر شیخ صاحب نے خوش ہوتے ہوئے کہا کہ اچھا تمہیں میرا نمبر معلوم ہے۔ میں بتایا کہ نہیں تو انہوں نے کہا ک جلدی سے لکھو، میرا نمبر بہت آسان ہے۔ اس پر۔مسڈ کال دو اور محفوظ کرلو۔ حریم کی اس بات پر ہال میں بیٹھے شرکا ہنسنے لگے۔

اٹارنی جنرل کا اقتدار کے جھولے سے اترنے کا فیصلہ

ٹک ٹاک اسٹار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا اس طرح ہمارا آپس میں رابطہ ہوگیا اور پھر دوستی بھی ہو گئی۔
حریم نے کہا شیخ صاحب مجھے کہتے تھے کہ جب آپ کبھی پنڈی آئیں تو میری لال حویلی ضرور آئیں، آپ میری مہمان ہوں گی، یوں میری شیخ صاحب سے دوستی اور بھی گہری ہو گئی۔

یاد رہے کہ پچھلے برس حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ ایک نازیبا ویڈیو کال وائرل ہو گئی تھی۔ پچھلے دنوں انہوں نے ایک ٹی وی دوران پروگرام کے دوران شیخ رشید کا نمبر ملایا تھا لیکن انہوں نے فون اٹھانے کے بعد اسے جھاڑ پلا کر فون بند کر دیا۔ حریم کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ ان دنوں منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل لند پہنچنے کے بعد بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یہ پاونڈز پاکستان سے لے کر لندن آئی ہیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا۔ حریم شاہ کی ویڈیو پر ایف آئی اے نے نوٹس لیکر فوری تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ واپسی پر حریم کو حراست میں لے لیا جائے گا کیونکہ اس نے ملکی اداروں کو بدنام کیا ہے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو خود ایک وڈیو میں قبول کیا یے۔

Back to top button