ہمایوں سعید ’ڈاکٹر بہو‘ نامی ڈرامہ کس تھیم پر بنانے والے ہیں

معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ’ڈاکٹر بہو‘ نامی منصوبے پر کام شروع کر دیا یے جسکا مقصد میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود پریکٹس نہ کر سکنے والی خواتین کے مسائل کو ڈرامے یا فلم کی صورت میں سامنے لانا ہے۔

ہمایوں سعید نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وہ ’ڈاکٹر بہو‘ نامی ایک منصوبے پر کام شروع کر چکے ہیں، جس میں وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے مسائل کو سامنے لائیں گے۔ اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی 4 میں سے صرف ایک لڑکی ہی بطور ڈاکٹر پریکٹس کر پاتی ہیں۔

انکا کہنا یے کہ مطابق طب کی تعلیم حاصل کرنے والی ذیادہ تر لڑکیاں خاندانی دباؤ کی وجہ سے بطور ڈاکٹر پریکٹس نہیں کر پاتیں۔ ہمایوں سعید نے لکھا کہ وہ طب کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود خاندانی دباؤ کی وجہ سے بطور ڈاکٹر پریکٹس نہ کر پانے والی خواتین کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ’ڈاکٹر بہو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ اد عنوان سے کوئی ڈراما یا فلم بنائیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اس مسئلے پر کس طرح کا مواد تیار کریں گے، تاہم امکان ہے کہ وہ ’ڈاکٹر بہو‘ کے نام سے جو بھی پروڈکٹ تیار کریں گے اس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو اپنی تعلیم ضائع کرنے کے بجائے استعمال میں لانے کی ترغیب دی جائے گی۔ہمایوں سعید کی اس ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے اور ان کی ٹوئٹ کو کئی افراد نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

اداکارہ سبیکا امام کو مارنے کی دھمکیاں کون دے رہا ہے

لوگوں نے ہمایوں سعید کے خیال کو سراہا اور ان سے اتفاق کیا کہ طب کی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین خاندان دباؤ کی وجہ سے ہی بطور ڈاکٹر پریکٹس نہیں کر پاتیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے کہ یہ المیہ ہے کہ ہمارے سماج کی خواتین بھی ایسی ہی بہو کا مطالبہ کرتی ہیں جس نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رکھی ہو مگر انہیں ملازمت کرنے نہیں دی جاتی اور یہ بھی مطالبہ کیا جاتاہے کہ انہیں گھر کے دیگر تمام کام بھی بہت ہی اچھے طریقے سے آنے چاہیے۔

تاہم کئی لوگوں نے کہا کہ تمام لڑکیاں خاندان کے دباؤ نہیں بلکہ خواتین ڈاکٹرز کو نہ ملنے والی سہولیات کی وجہ سے بھی پریکٹس نہیں کرتیں جب کہ بعض افراد نے طب کی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو خصوصی سہولیات دے کر انہیں پریکٹس کے لیے رضامند کرنے کے مشورے بھی دیے۔

Back to top button