میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب دینا پسند نہیں کرتی

معروف اینکرپرسن ثناء بچہ نے وزیر اعظم کے بد زبان معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے مریم نواز کو ان کی ‘مالکن’ کہنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب دینا پسند نہیں کرتی۔ یہ بات انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”ٹو دی پوائنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام کے میزبان منصور علی خان نے ثناء بچہ سے سوال پوچھا کہ آپ ایک خاتون بھی ہیں، آج کل جس طرح کے بیانات دیئے جا رہے ہیں، اس کو آپ کس طرح سے دیکھتی ہیں۔

جواب دیتے ہوئے ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت کے درمیان بڑی ہی باریک لائن ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ ہم سب کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم کہاں وہ لائن کراس کرتے ہیں اور کہاں نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی پریس کانفرنس کی تصویر لے کر اس پر تحریر کر دیا کہ تحریک انصاف کے وزیر دفاع، لیکن اس پر موصوف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بات آپ کو آپکی مالکن مریم نواز نے بتائی ہو گی؟

بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر سیندک منصوبہ فائنل

ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز گل کو اتنی اہمیت نہیں دیتی۔ لیکن میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کر دیں کہ مریم نواز شریف میری مالکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مریم نواز کو میری مالکن قرار دیتے ہیں اور بار بار میرے ہی پروگرام کا کلپ نکال کر چلاتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

لہٰذا تحریک انصاف کو اپنا دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے۔انہوں نے شہباز گل کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کہتے نہیں تھکتے کہ قوم کی مائیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، لہذا ان کو سوچنا چاہیے کہ میں بھی کسی کی بیٹی ہوں۔ ثنا نے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی ہے میرے پاس اس کے ردعمل کیلئے بالکل الفاظ نہیں ہیں، کیونکہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب دینا پسند نہیں کرتی۔

Back to top button