آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائدکردیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈکےخلاف افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم پرجرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سےمیچ فیس کا5فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا تھا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آٰئی سی سی قوانین کےتحت فی اوور کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا5فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےغلطی مان کرجرمانہ تسلیم کرلیا ہے۔

 خیال رہےکہ گزشتہ روزپاکستان میں29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو60 رنز سے شکست دی تھی۔

Back to top button