آئی سی سی T20رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز کپتان بابر اعظم ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تازہ رینکنگ میں بلے بازوں میں بابراعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، بھارت کے سوریا کمار یادو 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹویٹنی کے بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر آنے والے جنوبی افریقا کے ایڈین مارکرم، پانچویں نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملن، چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے ارون فنچ، ساتویں نمبر پرعرب امارت کے محمد وسیم، آٹھویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے، نویں نمبر پر سری لنکا کے پاتھم نسانکا اور دسویں نمبر پر جنوبی افریقا کے ریزا ہنڈرکس ہیں۔

قومی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی میں ڈیرے

نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 792 پوانٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی ہے، جنوبی افریقا کے شمس تبریزی 716 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ انگلینڈ کے عادل رشید 702 پوائنتس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔باولرز میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے، افغانستان کے راشد خان پانچویں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چھٹے، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین ساتویں، نیوزی لینڈ کے مائیکل سینیٹر آٹھویں، سری لنکا کے مہیش تھکشانا نویں جب کہ بھارت کے بھنشور کمار دسویں نمبر پر رہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں دنیائے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے پہلے نمبر پر آنے والے آل راؤنڈر افغانستان کے محمد نبی ہیں، جن کے 238 پوائنٹس ہیں، دوسرے نمبر پر 232 پوائنٹس کے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں، جب کہ انگلینڈ کے معین علی 221 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پیں۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل چوتھے، نمیبیا کے جے جے سمٹ پانچویں، عرب امارت کے روہن مصطفیٰ چھٹے، عمان کے ذیشان مقصود ساتویں، نیپال کے ڈیپنڈرا آٹھویں، جنوبی افریقا کے ایڈین مارکرم جب کہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دسویں نمبر ہیں۔

Back to top button