پاکستانی فلم ‘ملاقات’ آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل

اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل کی پروڈیوس کردہ فلم ‘ملاقات’ نے امریکا میں ہونے والی شارٹ فلموں کے میلے میں اعلیٰ ایوارڈ حاصل کرلیا، جس کے بعد فلم از خود اعلیٰ ترین فلمی ایوارڈ ‘آسکر’ کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔ اردو زبان میں بنائی گئی فلم ‘ملاقات’ ان تین فلموں میں سے ایک ہے، جنہوں نے کیلی فورنیا میں منعقد مختصر فلموں کے میلے میں اعلٰی ایوارڈز حاصل کیے۔ ‘ملاقات’ نے شارٹ فلم فیسٹیول ‘ہولی شارٹس’ میں ‘لائیو ایکشن’ کی کیٹیگری میں اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا، جس کے بعد فلم ازخود ‘آسکر’ کے لیے اہل ہوگئی۔

پاکستانی فلم کے علاوہ دیگر دو فلمیں بھی ‘آسکر’ کے لیے اہل ہوگئیں، باقی دو مختصر فلموں میں ایک فلم بہترین مختصر فلم جب کہ دوسری اینیمیٹڈ کیٹیگری میں آسکر کیلئے اہل ہوگئی۔ اسکے علاوہ ایک اور پاکستانی پروڈیوسر کی تیار کردہ فلم ‘انتظار’ کو لائیو ایکشن کیٹیگری میں انعام دیا گیا ہے جس کے بعد یہ فلم ازخود آسکر کی لائیو ایکشن کیٹیگری کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔ اب اسی فلم کا 2023 کے آسکر میں دنیا کی دیگر فلموں سے مقابلہ ہوگا۔

نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل 5 بہترین فلمیں

‘انتظار’ کے آسکر کی دوڑ میں شامل ہونے سے متعلق اس کے پروڈیوسر عابد عزیز مرچنٹ نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا۔ ‘انتظار’ نے دیگر متعدد فیسٹیولز میں بھی ایوارڈز جیتے ہیں اور اسے ‘وینس’ سمیت دیگر عالمی فلموں میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔اس فلم کی ہدایات لندن میں مقیم پاکستانی نژاد سیماب گل نے دی ہیں، جس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ عابد عزیز مرچنٹ کی جانب سے پروڈیوس کی گئی اس مختصر فلم کو کرونا کی عالمی وبا کے دوران کراچی میں شوٹ کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ‘کراچی میں اسکول میں پڑھنے والی زارا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو خود سے دور بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کرتی ہے جو بعد میں اس ویڈیو کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرتا ہے۔

Back to top button