نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل 5 بہترین فلمیں

تھرلر اور ایکشن فلموں کا معروف سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس آج کل پاکستان میں خوب ان ہے، پاکستانیوں کی بڑی تعداد دلچسپ فلموں سے محظوظ ہو رہی ہے، اس وقت پاکستانی ناظرین کی ٹرینڈنگ لسٹ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پانچ بہترین فلموں میں ’’ڈے شفٹ‘‘ کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔

ایڈونچر، ہارر اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 12 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی، ڈے شفٹ نامی فلم میں سُنوپ ڈاگ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ جیمی فوکس اور ڈیو فرینکو بھی ایکشن اور ایڈونچر میں نظر آئیں گے۔ ڈے شفٹ کی کہانی ویمپائر کے شکاری کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کی زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہے لیکن اسے ویمپائرز کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے، نیٹ فلکس کی یہ فلم پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

’’نکما‘‘ نامی فلم کو اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، ’’نکما‘‘ رواں سال جون میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہندی فلم ہے، ابھیمنیو داسانی اور شرلی سیٹیا کی یہ فلم ناقدین سمیت فلم بینوں کو پسند تو نہیں آئی لیکن یہ فلم نیٹ فلکس پر پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے کاہل شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محنتی بھابھی کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے لیکن پھر وہ دونوں مشترکہ دشمن کے خلاف لڑتے ہیں۔ ڈارلنگز پاکستان میں نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی تیسری بہترین فلم ہے، عالیہ بھٹ اور شیفالی شاہ کی یہ فلم رواں سال کی سب سے کامیاب فلم مانی جا رہی ہے، فلم اپنی ریلیز کے بعد سے ہی اب تک نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کر رہی ہے، فلم ڈارلنگز کی کہانی گھریلو تشدد اور ماں بیٹی کی پدرشاہی کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے، ڈارلنگز نیٹ فلکس پر پاکستان میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

بالی ووڈ فلم ’’شاباش متھو‘‘ چوتھی بہترین فلم ہے، بھارتی خاتون کرکٹر متھالی راج کی زندگی پر بننے والی فلم ’شاباش متھو‘ اپنی کمزور کہانی اور ناقص ہدایت کاری کے باعث سینما گھروں میں تو بُری طرح فلاپ ہوئی تھی لیکن نیٹ فلکس پر اس فلم کو پسند کیا جا رہا ہے۔

خواجہ سرا ڈانسر بارے بنی فلم کا پاکستان میں ریلیز کا اعلان

فلم شاباش متھو میں تاپسوی پنوں متھالی راج کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم متھالی راج کی انڈین ٹیم میں آنے کی جدوجہد اور مشکلات پر بنائی گئی ہے، شاباش متھو نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ 2020 میں ہالی وڈ کے مشہور اداکار وِن ڈیزل کی ایکشن سائنس تھرلر فلم ’’بلڈ شاٹ‘‘ کو نیٹ فلکس پر بڑی تعداد میں دیکھا جا رہا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھومتی ہے جو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوتا ہے اور اسے نئی زندگی میں مافوق الفطرت طاقتیں مل جاتی ہیں جس کے بعد یہ فوجی اپنی موت کا بدلہ اپنے دشمنوں سے لیتا ہے، فلم بلڈ شاٹ نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

Back to top button