حکومت نے مطالبات نہ مانے تو دھرنا جاری رہے گا،لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کاکہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو دھرنا جاری رہے گا ۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا تین روز سے جاری ہے ہم عوام کے مسائل کے حل کے لیے نکلیں ہیں۔مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے دو مرتبہ ہم سے رابطہ کیا۔حکومت نے امیر جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔آج مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اور ماحول خوشگوار تھا۔ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بتایا کہ یہ ہمارا ذاتی دھرنا نہیں ہے ۔ہم نے بتایا کہ بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے، زندگی گزارنا مشکل ہے۔آئی پی پیز ملکی معیشت کے لیے موت کا پروانہ بن چکا ہے۔

جماعت اسلامی اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا دور بے نتیجہ ختم

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بتایا کی بین الاقوامی معاہدے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ہمارا بین الاقوامی معاہدے چین کے ساتھ ہیں اور چائنہ ہمارا دوست ہے۔ایکسپورٹر اور مکز پر لگائے گئے ٹیکس کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنائیں گے۔دھرنا جاری رہے گا اور احتجاج بھی جاری رکھا جائے گا۔ہمارے کارکنان کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے گا۔ہمارے 35 کارکنان کو مختلف جیلوں میں بھیج دیا گیا ہے۔حکومتی مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ جلد کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔حکومت سنجیدگی سے کام لے گی تو ٹھیک ہے ورنہ دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

Back to top button