ویمن ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے اہم ٹرائی سیریز کا آغاز

پاکستان، ویسٹ انڈیز اور میزبان آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی۔ ٹرائی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جبکہ افتتاحی میچ میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمن ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے اور گرین شرٹس مجموعی طور پر چار میچز کھیلیں گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کا دوسرا میچ 31 مئی کو میزبان آئرلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ 3 جون کو دوبارہ ویسٹ انڈیز اور 4 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔

حکام کے مطابق یہ ٹرائی سیریز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے، اسی لیے تمام ٹیمیں اس ایونٹ کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہیں۔آئرلینڈ میں سیریز مکمل کرنے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

Back to top button