معروف اداکار عمران عباس تنقید کی زد میں کیوں آگئے؟

معروف اداکار عمران عباس کو بھارتی فلم ’’غدر 2‘‘ کی کامیابی پر بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سے خوشی کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا، دونوں اداکار امریکی یونیورسٹی میں اکٹھے زیر تعلیم رہے ہیں، ماضی میں بھی دونوں کی گہری دوستی پر کئی بار خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔عمران عباس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری میں امیشا پٹیل کو ٹیگ کرتے ہوئے انتہائی مختصراً لکھا کہ ’میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ’غدر 2‘ کا ذکر تو نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ پاکستانی اداکار نے بھارتی اداکارہ کو ان کی نئی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے عمران عباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’غدر 2‘ پاکستان مخالف فلم ہے آپ کیسے ایسی فلم کی کامیابی پر کسی سے خوشی کا اظہار کر سکتے ہیں؟ دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد بولی وڈ کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ’غدر 2‘ 11 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے مجموعی طور پر پانچ دن میں 300 کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔’غدر 2‘ کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا گیا تھا اور اب سیکوئل فلم میں بھی نفرت انگیز مواد کو شامل کیا گیا ہے۔فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ اس میں پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم میں 1971 کا زمانہ اور پاکستانی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔’غدر ایک پریم کتھا‘ کو 2001 میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی کہانی تقسیم ہند کے پس منظر کی تھی۔غدر 2 نے گذشتہ نو دنوں سے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے۔ اس نے اب تک 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔15 اگست 2023 انڈیا کا یوم آزادی تھا اور یہ غدر 2 کی ریلیز کے بعد پانچواں دن تھا۔ اس دن غدر 2 نے ریکارڈ کمائی کی۔ غدر2 نے اس ایک دن میں 55.40 کروڑ روپے کمائے۔فلم ناقدین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک اس کا بزنس 400 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔غدر2 کے فلم سازوں کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب جیسے صوبے میں کسی بھی ہندی فلم کے لیے اس فلم کا کلیکشن ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ غدر ایک پریم کتھا کے بعد، سنی دیول کی ‘یملا پگلا دیوانہ’ 2011 میں آئی، اس نے تقریباً 90 کروڑ روپے کی کمائی کی اور ہٹ ہو گئی، لیکن اس کے بعد سے سنی دیول کے ستارے کم و بیش زوال کا شکار ہیں۔2013 میں جب ’یملا پگلا دیوانہ 2‘ آئی تو اس نے اوسطاً 50 کروڑ روپے کی کمائی کی۔جبکہ 2018 میں اس کی تیسری قسط ‘یملا پگلا ریٹرنز’ نے صرف 17 کروڑ روپے کمائے اور فلاپ ثابت ہوئی۔2022 میں ان کی سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’چپ‘ 19 کروڑ کی کمائی کے ساتھ فلاپ ثابت ہوئی، جبکہ 2019 میں فلم ’بلینک‘ نے صرف آٹھ کروڑ روپے کمائے۔فلم نقاد گریش وانکھیڑے کا کہنا ہے کہ ’غدر2‘، ’پٹھان‘ اور ’آدی پرش‘ کے بعد 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی تیسری تیز ترین فلم بن گئی ہے۔ وہ کہتے ہیں ’یہ فلم بہت اچھی بھی نہیں ہے، اس کے ریویوز مناسب سے ہیں۔ یہ 15 اگست

مونس الٰہی کرپشن میں ملوث نکلے،رپورٹ منظرعام پر آگئی

سے پہلے ریلیز ہوئی تھی اس لیے قوم پرستی کے احساس نے کام کیا ہے۔

Back to top button