عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، ان کا چیپٹر بند ہوچکا : انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، کیوں کہ ان کا چیپٹر بند ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کےتمام ریکارڈ توڑدیے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کےصوبائی وزراء اپنی حکومت اور لیڈرز کرپشن کی گواہی دےرہے ہیں اور پی ٹی آئی کےقانون ساز مختلف عوامی ترقیاتی اسکیموں میں کمیشن حاصل کرنے کےلیے لڑرہے ہیں۔

وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےکہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان صرف پارٹی چیئرمین عمران خان کو رہا کرانے کےلیے لگےہوئے ہیں انہیں عوام کےمسائل کی فکر نہیں ہے۔

Back to top button