وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اہم سیاسی معالات پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وفد میں وزیر خارجہ  اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ شامل تھے۔وزیر اعظم کی آمد پر مولانا فضل الرحمٰن نے پر جوش استقبال کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کےلیے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں : رانا ثناء اللہ

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری، مولانا عبید الرحمٰن اور غلام علی،مولانا جمال الدین بھی موجود تھے۔

Back to top button