عمران خان کے ملٹری ٹرائل کےلیے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں : رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کاکہنا ہےکہ اگر فیض حمید کےمعاملے میں عمران خان کاملوث ہوناثابت ہوتاہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کےلیے پنجاب یا وفاقی حکومت کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
فیض حمید نیٹ ورک پکڑےجانےکے بعد پی ٹی آئی کی فیصلہ سازی ختم ہوچکی: سینیٹر طلال چوہدری
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کےتحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سےقانونی اجازت ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی واقعات سےعلیحدہ نہیں کرتی تب تک مجھےنہیں لگتا کہ انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دےگی۔