سندھ حکومت نے بھی بجلی کےگھریلو صارفین کو ریلیف دینےکا منصوبہ تیار کرلیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کےگھریلو صارفین کو ریلیف دینےکا منصوبہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کےحوالے کردیا۔
سندھ حکومت نے بھی بجلی کے گھریلو صارفین کو ریلیف دینےکا منصوبہ تیار کرلیا ہے، منصوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کو ریلیف دینےکی سفارش کی گئی ہے۔اس حوالےسے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا ہےکہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھےگی، اضافی بجلی بھی استعمال میں آ جائے گی۔
عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، ان کا چیپٹر بند ہوچکا : انجینئر امیر مقام
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر اویس لغاری نےکم آمدنی والے بجلی صارفین کو ریلیف دینےکی تجویز پرتبادلہ خیال کیاجب کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ 300 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے کم آمدنی صارفین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔