عمران خان کی پی ٹی آئی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرنی کی تحریک جاری رکھنےجبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر،سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا او سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کوعالمی امور پر بات کرنےکی ہدایات دےدی ہیں۔
ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئےمرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال جاری رکھنےکا حکم دیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہےکہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھےعالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے پلیٹ فارم سےہم تینوں کے علاوہ عالمی امور پرکوئی بات نہ کرے۔
جسٹس منصور کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
شیخ وقاص نےکہا کہ عمران خان کا کہنا ہےمذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پرسوچا جائے گا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنےدو بنیادی نقات پر کوئی سمجھوتا نا کریں، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے اور دوسرامطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔
خیال رہےکہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کےدرمیان دوسرا اجلاس 2 جنوری 2025 کو ہو گا۔