عمران پرحملہ کرنیوالے ملزم کی نشاندہی پر2 افراد گرفتار

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر گزشتہ روز ہونیوالے حملےکے جرم میں زیر حراست ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
باخبر پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص اور فیصل بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا، ملزمان وقاص اور فیصل بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزمان نوید کو پستول اور گولیاں فروخت کیں، پستول بغیر نمبر کے اور بغیر لائسنس کے تھا۔
عمران خان پر فائرنگ سے قبل کنٹینر کے اندر کیا چل رہا تھا؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
یاد ہے کہ لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھا۔
