روس کا دنیا کو اناج کی فراہمی کا معاہدہ بحال کرنے کا اعلان

روس نے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے دنیا بھر میں اناج کی فراہمی کے معاہدے کی بحالی کا اعلان کر دیاہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے 5 روز قبل یوکرین پر بحیرہ اسود پر بمباری کا الزام عائد کرتے ہوئے اناج معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہد ہ ترک صدر طیب اردوان اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پایا تھا،جس تحت یوکرین اور روس سے دنیا کو اناج کی فراہمی کے راستے کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا اور اس راہداری پر فریقین نے حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

پاک فوج نے عمران خان کے جھوٹے دعوئوں کو مسترد کردیا

رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے اس معاہدے پر پیچھے ہٹنے کے باعث عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے دنیا بھی اناج کے فقدان سے خبردار کیا تھا، یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے اس لیے معاہدہ میں واپسی کا اعلان کر رہے ہیں۔ امریکا نے روس کی اناج معاہدے میں واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔

Back to top button