عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، چئیرمن پیمرا

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
سینٹ کی مجلس قائمہ اطلاعات و نشریات کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔چئیرمن پیمرا سلیم بیگ نے اجلاس میں کہا کہ عمران خان کی تقریر دکھانے یا نہ دکھانے کا فیصلہ چینلز خود کرتے ہیں۔ عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مطالبہ کیا کہ یقین دہانی کرائیں عمران خان کی تقریر تمام چینلز پر نشر ہوگی جس پر چئیرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی تقریر دکھانے کے لیے چینلز کو نہیں کہہ سکتا۔ میڈیا کی ایڈیٹوریل ججمنٹ پر ہمارا اختیار نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوا ہے۔
