عمران خان کو اڈیالہ سے منتقلی کی پیشکش نہیں کی گئی،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر ایسا ہوتا تو ان کی جانب سے آرمی چیف کو خط نہ لکھا جاتا۔
خواجہ آصف کا نجی ٹی وی سےگفگو ھمیں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کوئی بھی اعتبار کرنے کیلئےتیار نہیں، یہ شخص آج جس کے گن گا رہا ہو کل اسی گالی دیتا ہے۔کبھی کسی ہائی لیول میٹنگ میں عمران خان کی منتقلی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، یہ صرف تحریک انصاف کی خواہش ہو سکتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے حکومت جانے کے بعد ریاست پر حملہ کیا، اس سے قبل کوئی سیاسی جماعت اس حد تک نہیں گئی، حالانکہ سیاسی تبدیلیاں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک سال کے اندر دوسرا آپشن ڈھونڈ رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو رویہ عمران خان کا ہے کسی اور جماعت نے نہیں اپنایا۔
خواجہ آصف نے ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے لیے جنہوں نے ٹوئٹس کی تھیں وہ بھی ڈیلیٹ کرگئے، نوبت یہاں تک آگئی ہے۔
وزیردفاع نےمزید کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے رابطے منقطع نہیں ہیں، علی امین گنڈاپور نے ایک میٹنگ میں تجویز دی تھی کہ وہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کیلئےجرگہ لے کر جاسکتے ہیں جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔