عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کےدوران پہاڑ سے گرنے پر زخمی

پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کےدوران پہاڑ سے گرنے پر زخمی ہوگئیں،جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جمائما خان نےسال نو کےموقع پر انسٹاگرام پر ہائیکنگ کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتےہوئےمداحوں کو اپنے گرنے کا بھی بتایا۔

فلم پروڈیوسر ولکھاری کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتےہوئےبتایا گیا کہ انہوں نےجنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن کےقریب بلند پہاڑوں پراہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کی۔

انہوں نےکیپشن میں بتایا کہ انہوں نے 2025 کو پہاڑوں کے دامن میں ہائیکنگ کرتےہوئےگلے لگایا اورخوش آمدید کیا۔

جمائما خان نےاپنی پوسٹ میں ہائیکنگ کےدوران گرنے کا ذکر بھی کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ہسپتال کی تصاویراور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

مختلف مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

 

فلم ساز کی جانب سےشیئرکردہ ہسپتال کی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں بسترپردیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہیں بیساکھی کی مدد سےچلتےہوئے بھی دیکھاجا سکتا ہے۔

جمائما خان نےاپنےزخمی ہونے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کی تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کےپاؤں اور ٹانگ کے نچلےحصےکی ہڈیوں میں فریکچر ہوئے ہیں لیکن اس حوالے سے تصدیقی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔

فلم پروڈیوسرکی جانب سےہائیکنگ کے دوران گرنے اور ہسپتال میں داخل ہونے کی تصاویر شیئر کرنے پر ان کے مداحوں نے ان کی صحت یابی کی دعائیں کیں جب کہ پاکستانی افراد نے بھی انہیں سابق بھابھی لکھ کر ان کی جلد بہتری کی دعائیں کیں۔

Back to top button