خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہےہیں، ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جون 2024 میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سےمتعلق کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی کا اسکوپ 45 وزارتیں تھی جس میں 400 منسلک ادارے تھے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہےہیں اورڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو اب تک ختم کردیا ہے۔
یو اے ای نے پاکستان کا دو ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا : وزیر اعظم
وزیر خزانہ نےکہا کہ ہم نےفیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کا حجم بتدریج کم کریں، وفاقی وزارتوں کے 80 اداروں کی تعداد نصف کردی ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کےاقدامات 30 جون تک مکمل کر لیں گے،خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے۔
محمد اورنگزیب نےبتایا کہ پہلے مرحلے میں کشمیر،گلگت بلتستان امور اورسیفران کو ضم کیا جائے گا، 80 اداروں کو کم کرکے 40 کررہےہیں،وفاقی حکومت کے 900 ارب کے خرچ کو کم کرنےکےلیے کام کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد صرف اخراجات میں کمی نہیں،کارکردگی بھی بہتر کرنا ہے، اسپتالوں کو وفاقی حکومت کےپاس رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ اسپتالوں کو صوبوں کو دے دیناچاہیے۔