عمران خان کی روپوش پارٹی رہنماؤں کو باہر نکل کر گرفتاریاں دینے کی ہدایت

عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہےکہ وہ روپوشی ختم کر کے باہرنکلیں اور گرفتاریاں دیں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسممی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنمابھی ڈر کو چھوڑیں۔انہوں نےہدایت کی کہ روپوش رہنماگرفتاریاں دیں،ان پرجو بھی الزام ہے، اس کا سامناکریں،گرفتاریاں دےکر عدالتوں سےضمانتیں حاصل کریں۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما روپوش ہیں۔ جن میں حماد اظہر، مراد سعید اوردیگر بھی شامل ہیں، حماد اظہر کبھی سامنے آتے یں مگرپھر روپوش ہوجاتےہیں۔
