پی ٹی آئی میں راستے بند کرنے کے بجائے کھولنے کی سوچ پیدا ہورہی ہے : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی میں راستے بند کرنے کے بجائے کھولنے کی سوچ پیدا ہورہی ہے تو یہ اچھی بات ہے،اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بھی ان کے دل میں نرم گوشہ پیدا ہورہا ہے جو بہت اچھی پیشرفت ہے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی جو مطالبات لائی ہے وہ بڑے مطالبات ہیں،یہ مطالبات ایسے نہیں کہ ہم فوری اس پر ردعمل دیں،جہاں کہیں گنجائش نکلےگی ضرور نکالیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ہماری حدود کا علم ہے،انہیں معلوم ہےکہ حکومت قیدیوں کو کتنی رعایت دےسکتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی میں راستے بند کرنے کے بجائے راستے کھولنے کی سوچ پیدا ہورہی ہے تو یہ اچھی بات ہے،اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بھی ان کے دل میں نرم گوشہ پیدا ہورہا ہے جو بہت اچھی پیشرفت ہے۔
مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر وزیر اعظم اظہار اطمینان
واضح رہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا جب کہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی۔
