پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

حکومتپنجاب نے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے انچارج شکایت سیل ناصر سلمان کی موجودگی میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کرسکیں گے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کے احکامات کے بعد اب دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، جنرل سٹور، ٹائر شاپ، گودام رات دیر تک بھی کھلے رکھے جا سکیں گے۔

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے چہرے کا فالج بگڑ گیا

واضح رہے کہ تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا۔

Back to top button