FIAکا ضمانت منسوخی کیلئےعدالت سے رجوع کا فیصلہ

وفاقی تحقیات ادارے(ایف آئی اے ) نے وزیراعلیٰ پجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحب زادے اور سابق ایم این اے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈنگ کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔

بینکنگ عدالت لاہور نے مونس الٰہی کی 24ارب روپے منی لانڈرنگ کے الزام میں عبوری ضمانت کنفرم کردی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے مونس الہی کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کا متن تیار کر کے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کے آفس میں جمع کروا دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے بنکنگ عدالت نے حقائق کے برعکس مونس الہی کی عبوری ضمانت کنفرم کی، 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مونس الہی کی گرفتار درکار ہے اور پھر کیس کی مکمل تفتیش کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جاسکی۔

نئے آرمی چیف کا فیصلہ جنرل قمر باجوہ نے ہی کرنا ہے

درخواست میں لاہورہائیکورٹ سے مونس الہی کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ایف آئی اے کی درخواست کے متن کا قانونی طریقہ سے مکمل جائزہ لینے کے بعد لاہورہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

Back to top button