انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ بورڈ کے مطابق، ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے کے لیے مناسب وقت فراہم کیا گیا ہے، اور نظام (IRIS) پوری طرح فعال ہے۔

ایف بی آر نے بعض حلقوں کی جانب سے سیلاب یا IRIS سسٹم کی سست روی کو بنیاد بنا کر توسیع کی قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ "زیادہ تر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے، اور IRIS پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے۔”

 

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ 30 ستمبر 2025 کے بعد ریٹرن جمع نہ کرانے پر قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، جس میں جرمانے، فائلر اسٹیٹس کا نقصان، اور دیگر تادیبی کارروائیاں شامل ہو سکتی ہیں۔

Back to top button