حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

حکومت کی جانب سے  مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاریاں کرلی گئیں۔

سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی ایک روپے17 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی ہے،جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائےگی، سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلےکا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

الیکشن کی تاریخ کے بہانے بنا کر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے

Back to top button