پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے اضافے کا تاثر درست نہیں،وزارت پیٹرولیم

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے تاثر کی تردید کردی۔یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی مد میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کا موقف سامنے آیا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر اضافے کا تاثر درست نہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے مقرر کی گئی ہے، 60 روپے فی لیٹر لیوی ہر صورت میں لگنا ضروری نہیں۔ضرورت کے مطابق لیوی میں اضافہ کیا جا سکے گا، اس وقت پیٹرول اورڈیزل
مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور
پر لیوی کی شرح 50 روپے فی لیٹر ہے۔
