مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔جس میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق مسعود ملک، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے 22.560 ملین ، وزارت ہائوسنگ کے لیے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت اور ججوں کی رہائش گاہوں کے لیے 69.500 ملین ، صدر سیکریٹریٹ کے لیے 60 ملین ، ساتویں آبادی اور ہائوسنگ مردم شماری کے انعقاد کے لیے وزارت منصوبہ بندی، ترقی کے لیے 6 بلین ،وزارت پارلیمانی امور کے لیے 63.6 ملین روپے گرانٹ کی منظور ی دی گئی ہے۔
ای سی سی نےوزارت ہوا بازی کے لیے 222.037 ملین،وزارت داخلہ کے لیے 429.420 ملین اور ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے لیے وزارت داخلہ7,525.133 ملین روپے،قومی سلامتی کونسل کے لیے 12.30 ملین کی گرنٹ منظور کی گئی۔
اس کے علاوہ پی سی سی کے لیے 300 ملین قرض کے طور پر ،1 ارب روپے خیبرپختو نخوا (Hq) ایف سی، نارتھ اور خیبرپختونخوا (Hq) ایف سی جنوبی کے لیے بالترتیب زیر التواء راشن بلوں کو پورا کرنے کے لیے ٹی ایس جی کے طور پر 400 ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ۔
