بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا

بھارت نے ایک مرتبہ پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا ہے۔
حکام کے مطابق کشن گنگا ڈیم سے بھارت نے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے۔بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سےتقریباً 40 فیصد کم ہوچکا ہے۔
قبل ازیں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران کشن گنگا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑا گیاتھا،جس سے دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کردیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنےکا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کرسکے۔
یاد رہے کہ موسم گرما میں عموماً گلیشئرز پگھلنے سے دریائے نیلم میں پانی کی سطح بلند ہوتی ہے،تاہم بھارت کے پانی چھوڑنے سےیہ سطح مزید بلند ہوجاتی ہے اور اسی طرح اگر بھارت پانی کا اخراج کم کر دے تو پانی نچلی سطح پر چلا جاتاہے۔