بھارت 2ماہ میں ٹرمپ سے معافی مانگ لےگا،امریکی وزیرکادعویٰ

امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لَٹ نِک نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی حکومت زیادہ دیر تک دباؤ برداشت نہیں کر پائے گی اور2ماہ کے اندراندرٹرمپ سےمعافی مانگ کرمذاکرات کی میزپرآجائےگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکام پابندیوں پر بظاہر سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہیں لیکن یہ سب صرف دکھاوا ہے، اصل دباؤ بھارتی کاروباری طبقہ ڈالے گا جو اپنی برآمدات کو بچانے کے لیے امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے۔

امریکی کامرس سیکریٹری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے تعاون نہ کیا تو اس کی برآمدات پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف روس سے ’’انتہائی سستا‘‘ تیل خرید رہا ہے اور دوسری جانب برکس اتحاد میں شامل ہو کر امریکی مفادات کے خلاف کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے روسی تیل کی درآمد نہ روکی اور برکس سے الگ نہ ہوا تو اسے "50 فیصد تک اضافی ٹیرف ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔”

Back to top button