بھارتی کرکٹ بورڈکےمحسن نقوی سے ٹرافی کیلئے ترلے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے کیلئے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کے ترلے کرنےشروع کردیئے۔
چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے ایشیا کپ 2025کی ٹرافی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا۔جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے شرکت کی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بھارت کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیوشکلا ایشیاکپ کی ٹرافی کیلئےمحسن نقوی کی منتیں کرنےلگے۔
چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں۔مگر راجیو شکلہ ایشیا کپ کی ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی کا مسلسل منت ترلہ کرنے سے بازنہ آئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کرلے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ 2025کی ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو پایا۔۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آگئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا جس پر انہیں جواب دیا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر محسن نقوی ٹرافی دینے اسٹیج پر موجود تھے، ٹرافی لینے سے انکار بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیا۔
اجلاس کے دوران گرما گرمی زیادہ بڑھی تو اے سی سی، پی سی بی ، بی سی سی آئی ، سری لنکن بورڈ اور افغان بورڈ کو معاملہ حل کرنے کا مشترکہ ٹاسک دے دیا گیا۔
اجلاس میں بھارتی ٹیم کی جانب سے نو ہینڈ شیک اور سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیانات کی مذمت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ایشیا کپ 2027 میں بنگلہ دیش میں کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
