بھارتی شخص نے کورونا سے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنا ڈالا

بھارت کے شہر کولکتہ کے ایک شہری نے کورونا کے سبب انتقال کر جانیوالی بیوی کا سلیکون مجسمہ بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کر دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگا جس کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ جگہ تھی۔
65 میڈیا رپورٹس کے مطابق سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے مجسمہ بنایا، گھر میں آنے والا ہر شخص مجسمے کو دیکھ کر تجسس میں پڑ جاتا ہے اور اسے یوں لگتا ہے کہ کوئی زندہ خاتون بیٹھی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تپاس سندیلیا کی اہلیہ اِندرانی وفات پا گئی تھیں۔
80سالہ آسٹریلوی شخص معرترین فٹبالر قرار
