80سالہ آسٹریلوی شخص معرترین فٹبالر قرار

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ اس بدھ کو اپنی 80ویں سالگرہ منانے والے کھلاڑی ڈیوڈ مج فٹبال کے بزرگ ترین کھلاڑی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس  میں ریکارڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈیوڈ کی عمر 79 سال اور 89 دن تھی جب انہوں نے ’کسِنگ فٹبال کلب‘ کی جانب سے نارتھ ٹورامورا کے خلاف ایک میچ کھیلا۔ اس طرح انہیں دنیا کے بزرگ ترین سوکر کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل دنیا کے بزرگ ترین کھلاڑی کی عمر 73 برس تھی اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ ڈیوڈ نے 25 اپریل 2022 کو ایک میچ کھیلا اور ڈیڑھ گھنٹے تک میدان میں رہے تھے۔

Back to top button