اداکارسنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی میں تحائف کی بارش

بھارتی فلموں کے ماضی کے ہیرو سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی پر کروڑوں روپے کے تحفوں کی بارش ہو گئی، شادی میں معروف اور امیر شوبز و سپورٹس شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے انہیں کروڑوں اور لاکھوں روپے کے قیمتی تحائف دیئے جن کی مجموعی مالیت پونے دو ارب تک جا پہنچی ہے۔
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے رواں ہفتے 23 جنوری کو شادی کی تھی، دونوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے تعلقات تھے، اتھیا شیٹی اب تک نصف درجن سے کم فلموں میں جلوے بکھیر چکی ہیں،شوبز ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں متعدد خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کو شادی کے موقع پر سب سے قیمتی تحفہ ان کے والد اداکار سنیل شیٹی نے دیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر بیٹی کو ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پوش علاقے میں گھر کا تحفہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار نے بیٹی کو 50 کروڑ روپے مالیت کا پرتعیش اپارٹمنٹ تحفے میں دیا، جہاں اتھیا شیٹی شوہر کے ہمراہ رہیں گی، اسی طرح اتھیا شیٹی اور ان کے شوہر کے ایل راہول کو متعدد شوبز اور سپورٹس شخصیات نے بھی کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دیئے اور مجموعی طور پر انہیں ملنے والے تحائف کی رقم تقریباً پونے ارب روپے تک جا پہنچی، اتھیا شیٹی کو دوسرا سب سے مہنگا تحفہ سلمان خان نے دیا، جس کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اپنے دوست سنیل شیٹی کی بیٹی کو آڈی کار تحفے میں دی، اسی طرح سینئر اداکار جیکی شروف نے بھی اتھیا شیٹی کو 30 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی تحفے میں دی، اداکارہ کو بچپن کے دوست اور اداکار ارجن کپور نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی مالہا تحفے میں دی۔
دلہن کی طرح دلہے کو بھی اسپورٹس شخصیات نے قیمتی تحائف پیش کیے، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی گئی، کے ایل راہل کو ویرات کوہلی نے کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی جبکہ سابق کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے بھی کرکٹر کو 80 لاکھ روپے کی قیمتی موٹر سائیکل تحفے میں پیش کی۔معروف شخصیات کے علاوہ بھی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کو متعدد افراد نے قیمتی تحائف پیش کیے۔
ریلیز سے قبل کروڑوں چھاپنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کی کاسٹ نے کتنا معاوضہ لیا؟
