بھارتی میڈیا کا تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے جھوٹا پروپیگینڈا

تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کےحملے کےحوالے سے پروپیگنڈا کیے جانے کا انکشاف، سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں بےبنیاد ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ بلوچستان میں دہشت گردی کےواقعات کےبعد بھارتی میڈیا کی جانب سےمنفی پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پرجعلی ویڈیو شیئر کرکے پروپیگنڈا کیاجارہا ہے،جعلی ویڈیوز کےذریعے تربت نیول بیس پر دہشت گرد حملے کاجھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خدکوچہ تھانے کی ویڈیوز بھی جعلی ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں،بےبنیاد خبروں اور ویڈیوز کامقصد خوف و ہراس اورانتشار پھیلاناہے۔
امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
ذرائع کےمطابق پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارےملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کےلیے چوکس ہیں،سکیورٹی ادارے کسی بھی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتےہیں۔
