بھارتی عسکری مشقیں ’سیاسی ڈرامہ‘ ہے، پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہے ، وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، بھارتی عسکری مشقیں ’سیاسی ڈرامہ‘ ہے، پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کےلیےخطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ، بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہا کہ پہلگام واقعےکی تحقیقات کررہے ہیں۔

امریکا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے : بلاول بھٹو

 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ہمارا بیانیہ مزید مضبوط ہوگیا ہے، ہماری مسلح افواج کو پیسوں کی ضرورت ہےلہٰذا دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے، جنرل باجوہ او رموجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

وزیر دفاع خواجہ  آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی سے کسی بھی چیزکی توقع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ٹرمپ کی کشمیر  پر باتوں سے بھارت کوسخت تکلیف ہوئی،  بھارت کے لیے ہمارا پانی روکنا بھی آسان نہیں ہے۔

Back to top button