لون ایپلی کیشن سے تنگ بھارتی نوجوان نے خودکشی کرلی

بھارتی شہر بنگلورو میں آن لائن ایپس کے ذریعے قرضہ لینے والے نوجوان نے قرض کی واپسی کے تقاضوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی، مرنے سے قبل اس نے اپنے والدین کے نام پر ایک خط بھی چھوڑا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے 22 سالہ تجاس نامی نوجوان نے آن لائن لون ایپلی کیشن کے ذریعے قرضہ لیا تھا، جو واپس نہ کرنے پر نوجوان کو کمپنی کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔

کمپنی کی جانب سے متعدد بار  ہراساں کیے جانے پر نوجوان نے اپنے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔آن لائن ایپلی کیشن نے قرضہ واپس نہ کرنے پر نوجوان کو بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا اور دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ قرض ادا کرنے میں ناکام رہا تو اس کے موبائل فون میں محفوظ تصاویر کو وائرل کردیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اہلخانہ نے بتایا کہ اس نے ایک آن لائن ایپلی کیشن سے کچھ رقم بطور قرض لی تھی جو وہ اسے ادا نہیں کر پارہا تھا، اس کے والد کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ایپلی کیشن کے نمائندوں سے بات کرکے رقم قسطوں میں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس کے باوجود موبائل ایپلی کیشن کے نمائندوں نے نوجوان کے گھر پر بار بار چکر لگانا اور اسے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا تھا۔

نوجوان کی موت سے تین دن پہلے اس کے والد نے ایپلی کیشن کے نمائندوں سے قرض ادا کرنے کیلئے مزید مہلت دینے کی درخواست کی تھی، مگر

میرا بیٹا ’انڈر ریٹڈ‘ اداکار ہے، وسیم عباس کا شکوہ

نمائندوں نے صاف انکار کردیا تھا۔

Back to top button