ایشیا کپ میں بھارتی رویہ افسوسناک تھا، اے بی ڈویلیئرز

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے مبینہ غیر کھیلوں والے رویے پر تنقید کی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم غالباً اُس لمحے خوش نہیں تھی جب اُسے ٹرافی موصول کرنا تھی، مگر میرے خیال میں اس کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے مکمل طور پر الگ رکھا جانا چاہیے، کھیل کا جشن کھیل کی روح کے مطابق منایا جانا ضروری ہے۔

سابق اسٹار بیٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں پیش آئے واقعات نے دل دکھایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسے معاملات جلد از جلد حل ہوں کیونکہ اس طرح کی صورت حال سے کھیل اور کھلاڑی دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

اے بی ڈویلیئرز نے واضح الفاظ میں کہا کہ انہیں میدان میں سیاست کا عمل دخل بالکل پسند نہیں، اور یہ چیزیں کھیل کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہیں۔

Back to top button