انڈیا کی شکست نے پہلگام حملے کا الزام بھی دھو ڈالا،یوسف رضاگیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ انڈیاکی شکست نے پہلگام حملے کا الزام بھی دھو ڈالا۔ پاکستان کی عسکری وسیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا لاہور میں وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات” سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا، پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے امن کی خاطر مذاکرات اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش تھی۔ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان نے دفاع کے ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ کشیدگی نہ بڑھے، افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا بہترین مظاہرہ کیا۔

یوسف رضا گیلانی کا پاکستان کی عسکری و سفارتی فتوحات اور عالمی پذیرائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی امن کی کوششوں کی تعریف کررہی ہے۔بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار اداکیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، انڈیاکی شکست نے پہلگام حملے کا الزام بھی دھو ڈالا۔

یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں سے افواج کی حمایت اور مؤقف اجاگر کیا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت انتہائی ضروری ہے ۔اختلافات کے خاتمے کیلئے ڈائیلاگ کا فروغ ضروری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!