عمران خان آج این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے : احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان آج این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے، عمران خان بیرونی طاقتوں کا سہارا لےکر رہائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ کارکن اڈیالہ جیل جاکر عمران خان کا گریبان پکڑیں اور بتائیں سب سے بڑے ڈاکو تم ہو۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگانے والا آج اڈیالہ جیل میں عبرت کا نشان بن کر پڑا ہے،عمران خان آج این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے، عمران خان بیرونی طاقتوں کا سہارا لےکر رہائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سیاسی اور پارلیمانی نظام مسلسل سوالیہ نشان بن گیا ہے،فضل الرحمان
احسن اقبال کاکہنا تھاکہ شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا۔
