ورلڈ بینک فنڈنگ کے باوجود حکومت موسمی ریڈارز فراہم نہ کر سکی، اسد قیصر کا الزام

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد ورلڈ بینک نے حکومت کو موسمی ریڈارز کی تنصیب کے لیے فنڈز فراہم کیے تھے، مگر تین سال گزرنے کے باوجود حکومت ٹینڈر کا عمل مکمل نہ کر سکی۔
ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کے باعث عوام کو سیلاب سے متعلق بروقت خبردار نہیں کیا جا سکا، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا۔
علی امین گنڈاپورکاسیلاب متاثرین کیلئےنئی بستیاں آباد کرنےکااعلان
انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد حکومت کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے اربوں ڈالر کی امداد ملی، لیکن بدقسمتی سے یہ امداد مستحق افراد تک نہیں پہنچ سکی۔
