اب انسٹاگرام کی ریلز ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن

اب تک انسٹاگرام سے آپ اپنی پسندیدہ ریلز ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے تھے لیکن اب میٹا کمپنی نے عوامی (پبلک) ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
پبلک ریلز انسٹاگرام ایپ سے براہِ راست ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے ’شیئرآئکن‘ کی ذیل میں ایک سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے اس پر ٹچ کرکے ڈاؤن لوڈ کا ایک نیا آپشن سامنے آجائے گا۔ اس کی بدولت آپ کیمرہ رول میں ان ریلز کو محفوظ کرسکیں گے۔
فی الحال یہ سہولت امریکی صارفین کے لیے ہے تاہم توقع ہے کہ جلد ہی پوری دنیا کے لیے جلد ہی دستیاب ہوسکے گی۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا کہ صرف پبلک اکاؤنٹس کی ریلز ہی داؤن لوڈ کی جاسکیں گی جبکہ ذاتی حیثیت والے اکاؤنٹس سے ظاہر ہے یہ عمل ممکن نہ ہوگا۔
شاید انسٹاگرام دیگر لوگوں کو ترغیب دینا چاہتا ہے کہ وہ ریلز کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے ایپ کو فروغ دے سکیں۔ اگرچہ انسٹاگرام ریلز زیادہ مشہور نہیں ہوپارہیں بلکہ ان سے آمدنی بھی کم ہورہی ہے۔ شاید اسی وجہ
دل کے مسائل کی نشان دہی کرنے والی برقی پٹی بنالی گئی
سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
