ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل پر ’پاکستانی‘ بیان مسترد کردیا

 اے سی سی نے ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ چیئرمین پی سی بی کا بیان مسترد کردیا۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ممکنہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا تھا کہ میں ایشیا کپ کیلیے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کر چکا، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو میزبانی دی تو پورا ایونٹ یہاں ہونا چاہیے تھا، نیپال جیسی ٹیموں کے میچز پاکستان باقی اہم مقابلے باہر ہوں گے، ہائبرڈ ماڈل پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ذکا اشرف کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، بورڈ کے ایک رکن نے کہا کہ ذکا اشرف آزاد ہیں، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن ایشیا کپ کیلیے ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی نے قبول کر لیا ہے، اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں شرکت کیلیے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا تھا،اس کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ارکان کو ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی،پاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا،باقی 9 مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔

ہائبرڈ ماڈل منظور کیے جانے پر نجم سیٹھی نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا تھا مگر ذکا اشرف کا موقف ہے کہ اے سی سی سے بات کرتے ہوئے اس سے بہت زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے تھے، ایشیا کپ 31اگست سے 17ستمبر تک شیڈول ہے، پاکستان میں غیر اہم اور کم میچز رکھنے پر شائقین کی

قہقہہ نہ لگاسکیں تو ہنسیں ضرور، اس سے ڈپریشن دور ہوگا

جانب سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Back to top button