قہقہہ نہ لگاسکیں تو ہنسیں ضرور، اس سے ڈپریشن دور ہوگا

نو ممالک میں کی گئی 29 تحقیقات اور سروے سے معلوم ہوا ہے کہ لافٹرتھراپی سے ڈپریشن، اینزائٹی اور یاسیت دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ماہرین نے اسے علاج بالمزاح یا ہیومرتھراپی کا نام دیا ہے جس میں باقاعدہ طور پر شریک افراد کو ہنسنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ قہقہوں سے علاج کو روایتی نفسیاتی معالجے جیسی ہی افادیت حاصل ہوسکتی ہے۔ یہاں تک کہ کئی افراد نے اسے بہت ہی مفید قرار دیا ہے۔
یہ میٹا اسٹڈیز ’برین اینڈ بیہویئر‘ میں شائع ہوئی ہے جس میں مختلف ممالک کے 2964 افراد نے شرکت کی تھی۔ کئی شرکا کو باقاعدہ طور پر ایسی کلاسوں میں تربیت دی گئی تھی کہ وہ زور سے ہنسیں اور لبوں پر مسکراہٹ کے لیے کئی طریقے استعمال کئے گئے تھے۔
