دل کے مسائل کی نشان دہی کرنے والی برقی پٹی بنالی گئی

امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسی برقی پٹی بنائی ہے جو دل کی نگرانی اور بے ترتیب دھڑکن جیسی بیماری کی علامات کی کسی نقصان سے قبل نشان دہی کر سکتی ہے۔
وقتی ٹیٹو اسٹِکر کی طرح دِکھنے والی’ای-ٹیٹو‘نامی اس انتہائی مہین پٹی میں سینسر لگے ہوئے ہیں جو مسلسل دل کے عمل کی پیمائش کرتے رہتے ہیں۔یہ پٹی دل کی دھڑکن اور برقی سرگرمی کو دیکھنے کے لیے الیکٹرو کارڈیوگرام (ای سی جی) اور دل کی دھڑکن سے کھلنے اور بند ہونے والے والو کے سبب پیدا ہونے والی تھرتھراہٹ کی پیمائش کرنے کے لیے سیزمو کارڈیوگرام (ایس سی جی) کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکی شہر آسٹن میں قائم یونیورسٹی آف ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مسائل کی جلد تشخیص سے قلبی مرض سے نمٹنے کے لیے یہ ایک بہترین چیز ثابت ہوسکتی ہے۔
ای-ٹیٹو متلی، سینے میں جلن اور پسینہ آنے کی قلبی مرض کی علامات کے حامل افراد کا معائنہ بھی کر سکتا ہے۔
فی الحال مشکوک قلبی امراض میں مبتلا افراد کا معائنہ اسپتال میں کیا جارہا ہے یا گھر پر استعمال کے لیے ھاری آلات دیے جا رہےہیں۔ جبکہ ای-ٹیٹو پہننے میں کم تکلیف دہ اور زیادہ آرام دہ ہے۔
ای-ٹیٹو کی جانب سے حاصل کیا گیا ڈیٹا بلیو ٹوتھ کے ذریعے ایک ایپ کو
قہقہہ نہ لگاسکیں تو ہنسیں ضرور، اس سے ڈپریشن دور ہوگا
بھیجا جاتا ہے جس کو مریض کی طبی ٹیم دیکھ سکتی ہے۔
