سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، عملے کے 2 ارکان جاں بحق

نجران میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تصدیق، دوسری جانب ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے۔

سعودی اتحادی فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے عملے کے دونوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں آنے والے ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فوجی اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی سمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔

Back to top button