کراچی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار، افغان شہریوں کی غیرقانونی منتقلی کا انکشاف

کراچی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار، افغان شہریوں کی غیرقانونی منتقلی کا انکشاف

رینجرز اور محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر افغان باشندوں کو غیرقانونی طریقے سے کراچی منتقل کرنے میں ملوث تھے۔ اس مقصد کے لیے وہ رقم وصول کرتے تھے اور فی خاندان 2 لاکھ روپے تک وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کراچی پہنچنے والے افغان باشندوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لیے مختلف ہوٹلوں اور گھروں کا انتظام بھی کرتے تھے۔

رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

Back to top button