امریکی شہر ویچیٹا میں فٹبال میچ کے دوران گاڑی میدان میں داخل، بچے سمیت 2 افراد ہلاک
حادثے میں متعدد افراد زخمی، گاڑی چلانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا

امریکی ریاست کنساس کے شہر ویچیٹا میں فٹبال میچ کے دوران ایک گاڑی اچانک کھیل کے میدان میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد پولیس نے گاڑی چلانے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
