کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر سیاحتی ویزوں پر سفر کر رہے تھے، دورانِ پوچھ گچھ ہم جنس شادی کے لیے تھائی لینڈ جانے کا بتایا

کراچی ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن حکام نے تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ پاکستانی پاسپورٹ پر سیاحتی ویزوں کے ذریعے تھائی لینڈ روانہ ہو رہے تھے۔

zxc\ty,.\

حکام نے دونوں مسافروں سے سفر کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش دونوں مسافروں نے ہم جنس شادی کے لیے تھائی لینڈ جانے کا بتایا۔

Back to top button